پارلیمانی نظام میں انتخابی عمل کو اہمیت حاصل

حیدرآباد 24 جنوری ( این ایس ایس ) پارلیمانی نظام میں انتخابی عمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ چیف الیکٹورل آفیسر بھنور لال نے یہ بات بتائی ۔ سیکریٹریٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ مجوزہ عام انتخابات کے دوران اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں۔ چوتھے نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پر کل رویندرا بھارتی میں ریاستی سطح کی ایک تقریب منعقد ہونے والی ہے اور اس میں چیف جسٹس اے پی ہائیکورٹ کلیان جیوتی سین گپتا مہمان خصوصی ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ضلعی سطح کے رنگولی ‘ کوئیز مقابلے اور تقریری مقابلے وغْرہ بھی منعقد کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں رائے دہی کو انتہائی اہمیت حاصل ہے اور اس کے بعد تعلیم اور خادانی بہبود پر توجہ دی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چوتھے نیشنل ووٹرس ڈے کا ریاست بھر میں 69,014 پولنگ اسٹینوں پر اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع سیح فائدہ اٹھاتے ہوئے رائے دہندے اپنے نام فہرست رائے دہندگان میں شامل کرواستے ہیں۔ شناختی کارڈز کیلئے درخواست دے سکتے ہیں اور ان میں اگر کچھ تبدیلیاں اور ترامیم ہوں تو اس کیلئے بھی رجوع ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے رنگین تصویری شناختی کارڈز کی اجرائی کا عمل 25 جنوری سے شروع ہوگا اور فبروری 2014 کے اختتام تک جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 76,26,965 رائے دہندوں کے نام درج کئے گئے تھے جن میں سے 33 لاکھ ڈبپلیکیٹ ناموں کو حذف کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں صد فیصد فوٹو کوریج کا نشانہ مکمل کرلیا جائیگا ۔ ابتداء میں ہر پولنگ اسٹیشن پر پانچ اسمارٹ کارڈز جاری کئے جائیں گے اور بعد میںاسے توسیع دی جائیگی اور سب کو ایسے کارڈز فراہم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس موقع پر کسی کے نام فہرست میں شامل نہ پائے جائیں تو وہ فون نمبر 9246280027 پر ایس ایم ایس کرسکتے ہیں۔