حیدرآباد 31 جنوری ( پی ٹی آئی ) مرکزی وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ پارلیمانی امور سے متعلق کابینی کمیٹی کا 4 فبروری کو اجلاس منعقد ہوگا جس میں پارلیمنٹ بجٹ اجلاس کے شیڈول کو قطعیت دی جائیگی ۔ وینکیا نائیڈو نے میڈیا سے کہا کہ کمیٹی کا 4 فبروری کو اجلاس ہوگا ۔ ہم کچھ اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کر رہے ہیں۔ سشن کے دوران ہی مختلف ریاستوں جیسے مغربی بنگال ‘ آسام ‘ ٹاملناڈو ‘ پڈوچیری اور کیرالا میں انتخابات ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات اپریل میں ہوسکتے ہیں۔ یہی حال 2011 میں بھی ہوا تھا ۔ ہم ان ریاستوں کی سیاسی جماعتوں سے مشاورت کر رہے ہیں کہ کس طرح سے بجٹ اجلاس کے شیڈول کو قطعیت دی جاسکے ۔