چینائی 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) گورنر ٹاملناڈو کے روشیا نے آندھراپردیش کی GAIL پائپ لائن آتشزدگی حادثہ میں 15 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ راج بھون سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ گورنر کے روشیا کو GAIL آتشزدگی حادثہ پر 14 افراد کی جانوں کے اتلاف پر سخت افسوس ہوا جس میں اٹھارہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ گیس پائپ لائن میں ہوئے دھماکہ کے بعد آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا جو مشرقی گوداوری ڈسٹرکٹ میں واقع ہے۔ گورنر نے مہلوکین کے ارکان خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی عاجلانہ شفایابی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مرکز اور ریاستی حکومت نے انکوائری کا حکم دیا ہے ۔
امرناتھ یاترا کا آغاز
جموں 27 جون (سیاست ڈاٹ کام) امرناتھ یاترا کا آغاز ہوگیا ہے جہاں یاتریوں کے پہلے جتھہ کو وزیر سیاحت نے جموں بیس کیمپ سے روانہ کیا۔ پہلے جتھہ میں یاتریوں کی تعداد 1160 بتائی گئی ہے۔ وزیر سیاحت غلام احمد میر نے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے یاتریوں کے پہلے جتھہ کو ہری جھنڈی بتاکر روانہ کیا۔ پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ 42 گاڑیوں، 23 بسوں اور 19 ہلکی موٹر وہیکلس کو صبح 5.30 بجے روانہ کیا۔