پائلٹ کی غلطی سے جیٹ طیارے کے مسافرین بیمار

نئی دہلی 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) جیٹ ایئر ویز کے ممبئی سے جے پور جا رہے طیارے میں پائلٹ بلیڈ سوئچ آن کرنا بھول گئے جس کی وجہ سے 30 مسافروں کی ناک سے خون بہنے لگا اور بہت سے دوسرے مسافر بیمار ہو گئے ۔ طیارے کو آدھے راستے سے ہی واپس ممبئی لایا گیا۔جیٹ ایئر ویز کی پرواز نمبر 9 ڈبلیو -697 میں اس وقت 166 مسافر اور عملے کے پانچ رکن سوار تھے ۔ ہوائی جہاز ممبئی میں محفوظ طریقے سے اترا اور بیمار مسافروں کو طبی سہولت فراہم کی گئی۔ اس معاملے کی رپورٹ سول ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈي جي سي اے ) کو دے دی گئی ہے اور تفتیش مکمل ہونے تک دونوں پائلٹوں کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے ۔