پائلٹس کے جسمانی اور دماغی چیک اپ پر زور

مانیٹریال 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) مانیٹریال کی اکزیشن سیول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO)نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پائلٹس کو وقتاً فوقتاً اپنا دماغی اور جسمانی چیک اپ کروانا چاہئے اور وہ بھی ایسے ڈاکٹر سے جو ایوی ایشن میڈیسن کا ماہر ہو تا کہ کسی بھی اہم پرواز سے قبل متعلقہ پائلٹ کے جسمانی اور دماغی موقف کا پتہ چل سکے ۔ اگر میڈیکل چیک اپ کے بعد کسی پائلٹ کی حالت اطمینان بخش نہ پائی جائے تو اس صورت میں ایک اور ٹسٹ جسے نیورو سائیکلوجیکل ٹسٹ کہا جاتا ہے‘کروانا چاہئے ۔ طیارہ کو معاون پائلیٹ نے برف پوش پہاڑوں سے ٹکرادیا تھا۔ اس نے ایسا کیوں کیا اور اس کی کیا وجوہات تھیں اس کا پتہ شائد کبھی نہیں چل سکے گا۔