نئی دہلی : کرس گیل کا نام سنتے ہی میدان میں ان کے لمبے لمبے بال او رچھکے چوے یاد آتے ہیں۔ گیل مانتے ہیں کہ وہ ٹی 20کرکٹ میں وہی سب سے عظیم کھلاڑی ہیں ۔ اپنی بات کو ثابت کرنے کے لئے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ اورون ڈے کرکٹ میں بھلے نمبر ایک کھلاڑی پر بحث ہو لیکن سب جانتے ہیں کہ ٹی 20کر کٹ میںیہ بحث کا موضوع نہیں ہے ۔
سب جانتے ہیں کہ یہاں میں عظیم ہوں ۔دنیا مانتی ہے کہ ٹی 20میں بیسٹ کرکٹر کرس گیل ہی ہے ۔کرس گیل ان دنوں ایک پرکرویب سائٹ اڈا 52کی تشہیر کیلئے دورہ ہند پر ہے ۔گیل اس ویب سائٹ کے برانڈ سفیر ہے ۔