ٹی ۔ سیوا اسکل سنٹرس کے قیام کیلئے درخواستیں مطلوب

حیدرآباد 7 اپریل (پریس نوٹ) ٹی ۔ سیوا اسکل سنٹر کو سورنا تلنگانہ سیلف ایمپلائمنٹ اسکیم کے تحت ریاست تلنگانہ میں تمام شہروں، اضلاع، منڈلس اور گرام پنچایت علاقوں میں ٹی سیوا اسکل سنٹرس کھولنے کے لئے انٹر پرینئرس سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ ٹی سیوا اسکل سنٹر کی جانب سے PACE کمپیوٹر ایجوکیشن سنٹر کے اشتراک سے غریب اور معاشی طور پر پسماندہ امیدواروں کو رعایتی فیس پر آئی ٹی / کمپیوٹر میں اسکل ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ ٹی ۔ سیوا سنٹر کی جانب سے ٹی ۔ سیوا اسکل سنٹرس شروع کرنے کے لئے ایس سی، ایس ٹی، بی سی، ای بی سی، اقلیتوں، خاتون امیدواروں اور ایکس سرویس مین کو رجسٹریشن فیس میں 25% رعایت دی جائے گی اور سورنا تلنگانہ سیلف ایمپلائمنٹ کے تحت ٹی ۔ سیوا اسکل سنٹرس قائم کرنے انٹرپرینئرس کی حوصلہ افزائی کے لئے 100000 کیش بیاک ای ۔ ووچرس بھی فراہم کئے جائیں گے۔ دلچسپی رکھنے والے انٹرپرینئرس کمپیوٹر انسٹی ٹیوشنس ان کے متعلقہ علاقوں میں ٹی ۔ سیوا اسکل سنٹرس شروع کرنے کے لئے ویب سائٹ www.pacecomputers.org پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں جس کی آخری تاریخ 30 اپریل ہے۔ فون : 9505800042