ٹی ہریش راؤ کا نیا ریکارڈ

حیدرآباد ۔ 12۔ ڈسمبر (سیاست نیوز)عوامی مقبول قائد ہریش راو نے 1,18,699 لاکھ ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ۔ ٹی آر ایس کے امیدوار ہریش راو کے خلاف مقابلہ کرنے والے تمام امیدواروں کی اسمبلی حلقہ سدی پیٹ سے ضمانتیں ضبط ہوگئی ۔ چھوٹی عمر میں 6 مرتبہ اسمبلی کیلئے منتخب ہونے کا سارے ملک میں صرف ہریش راو کو ہی اعزاز حاصل ہوا ہے ۔

کھمم ضلع میں ٹی آر ایس سے
ایک ہی رکن اسمبلی منتخب
حیدرآباد ۔ 12۔ ڈسمبر (سیاست نیوز)سارے تلنگانہ میں ٹی آر ایس کی لہر دیکھی گئی مگر ضلع کھمم واحد ضلع ہے جس میں ٹی آر ایس کا صرف ایک ہی رکن اسمبلی کامیاب ہوا ۔ یہاں تک کہ ریاستی وزیر ٹی ناگیشورراو کو شکست سے دوچار ہوجانا پڑا جبکہ کانگریس 6 ، تلگودیشم کے 2 اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا ۔ ضلع حیدرآباد میں ٹی آر ایس کے 7 ، مجلس کے 7 اور ایک بی جے پی کو کامیابی حاصل ہوئی ۔