ٹی ہریش راؤ وزیر آبپاشی تلنگانہ کو دودہ امریکہ کی دعوت

حیدرآباد۔ 29 ۔ جنوری (سیاست نیوز) امریکہ کے مشیگن یونیورسٹی نے تلنگانہ کے وزیر آبپاشی ہریش راؤ کو دورہ کی دعوت دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ مشن کاکتیہ پروگرام سے متاثر ہوکر یونیورسٹی نے ہریش راؤ کو دورہ امریکہ کی دعوت دی تاکہ وہ مشن کاکتیہ اس کے فوائد اور مقاصد پر یونیورسٹی میں خطاب کرسکیں۔ مشیگن یونیورسٹی کی جانب سے ایک مکتوب ہریش راؤ کو روانہ کیا گیا۔ یونیورسٹی نے مارچ یا اپریل میں دورہ امریکہ کی دعوت دی ہے۔ ہریش راؤ نے یونیورسٹی کے حکام سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ وہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کی تواریخ کو دیکھتے ہوئے اپنے دورہ امریکہ کو قطعیت دیں گے۔