حیدرآباد Most Happening سٹی،کانفرنس میں شرکت پر مسرت
حیدرآباد 28 نومبر (سیاست نیوز) صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی دختر و مشیر وائیٹ ہاؤز ایوانکا ٹرمپ نے تلنگانہ کے ٹی ہب کو ایشیاء کا سب سے بڑا انکوبیٹر قرار دیا اور کہاکہ ٹیکنالوجی سنٹر نے عالمی سطح پر مشہور حیدرآبادی بریانی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ انوویشن ہب کے طور پر اُبھرنے والے حیدرآباد میں منعقد ہونے والے گلوبل انٹرپرینئرشپ چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔ ایونکا ٹرمپ نے حیدرآباد کے انوویشن ہب کو ہب آف انڈیا بھی قرار دیا اور کہاکہ ہندوستان ساری دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک ہے۔ انھوں نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے تیار کردہ ٹی ہب کی زبردست ستائش کرتے ہوئے اس کو ایشیاء کا سب سے بڑا انکوبیٹر ہب ہونے کا دعویٰ کیا۔ مائیکرو سافٹ سی ای او ستیہ ناڈلے کا بھی حیدرآباد سے تعلق ہونے کا تذکرہ کیا۔ حیدرآباد کو موسٹ ہیپننگ سٹی بھی قرار دیا۔ ایوانکا ٹرمپ نے ہندوستان کو امریکہ کا حقیقی دوست ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کے نوجوان ہندوستان کی بہت بڑی طاقت ہیں۔ ہندوستانی صنعتکاروں کی جانب سے نیا انقلاب برپا کیا جارہا ہے۔ ہندوستانی عوام رات دن محنت کرتے ہوئے روبو ایپس تیار کررہے ہیں۔ ہندوستانی ماہرین امریکہ کے لئے ایک مثال ہیں۔