نئی دہلی۔18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس نے آج ٹی ڈی ایس منہا کرنے والوں کو متنبہ کیا کہ اپنے تختہ جات داخل کرنے کے لیے 31 مئی کی طے شدہ قطعی مہلت کی تعمیل کریں جس میں ناکامی پر انہیں ناکامی کے ہر ایک دن کے لیے 200 روپئے کی پینالٹی بھگتنا پڑے گا۔ سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسس جو محکمہ کے لیے پالیسی وضع کرتا ہے، اس نے اس ضمن میں بڑے قومی اخبارات میں اشتہار جاری کیا ہے۔