ٹی وی سیرئیل ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کا عالمی ریکارڈ

بھوپال۔/3مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) مقبول عام ٹیلی ویژن سیرئیل ’’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ ‘‘ سے وابستہ ایک بھی آرٹسٹ گزشتہ 8سال سے شو چھوڑ کر نہیں گیا ہے۔پروڈیوسر امیت کمار مودی نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ اس شو کے اہم کرداروں میں جیٹھا، دیا، تارک انجلی، باپوجی اور دیگر شامل ہیں ۔ یہ ٹی وی پر 8سال قبل شروع کیا گیا تھا اور اب تک1,900 ایپی سوڈ کامیابی کے ساتھ پیش کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ میری ٹیم ایک خاندان کی طرح ہے اور گزشتہ آٹھ سال سے بلاوقفہ 1,900 ایپی سوڈ پیش کرکے عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ پہلے سیرئیل میں جس جوش و جذبہ سے کام کیا گیا تھا یہ سلسلہ برقرار ہے اور ایک بھی آرٹسٹ شو سے باہر نہیں کیا گیا ہے کیونکہ تمام فنکاروں کو سازگار ماحول فراہم کیا جاتا ہے اور کسی بھی فنکار میں انانیت نہیں پائی جاتی ہے۔