نئی دہلی۔ 24 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد ڈگ وجئے سنگھ، ٹی وی اینکر امرتا رائے سے عنقریب شادی کرلیں گے۔ ایک خبر رساں چیانل کے بموجب کانگریس کے 67 سالہ جنرل سیکریٹری اپریل میں ٹی وی اینکر سے اپنے تعلقات کا ٹوئٹر پر اعتراف کیا تھا جبکہ دونوں کی قربت کی تصاویر سماجی نیٹ ورکنگ سائیٹ پر شائع کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ انہیں امرتا رائے سے تعلقات کا اعتراف کرنے میں کوئی شکایت نہیں ہے۔ امرتا رائے اور ان کے شوہر باہمی رضا مندی طلاق کی درخواست پہلے ہی پیش کرچکے ہیں ،جس کا فیصلہ ہوجانے کے بعد شادی کا اعلان کیا جائے گا، تاہم انہوں نے ان کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی کی مذمت بھی کی۔