ٹی سی سشیل کمار ، ایل آئی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر مقرر

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : مسٹر ٹی سی سشیل کمار زونل منیجر ساوتھ سنٹرل زون کو حکومت ہند کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کا منیجنگ ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ اپریل 2016 سے آندھرا پردیش ، تلنگانہ اور کرناٹک ریاستوں میں ساوتھ سنٹرل زون ، ہیڈنگ آپریشنس کے انچارج ہیں ۔ ٹی سی سشیل کمار نے منیجنگ ڈائرکٹر ایل آئی سی کی حیثیت سے ان کے اس تقرر سے قبل لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں ۔۔