ٹی سیوا مراکز کے قیام کے لیے درخواستوں کی طلبی

حیدرآباد ۔ 10 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر ٹی سیوا وینکٹ ریڈی اڈاپا کے بموجب تلنگانہ ریاست گیر سطح پر ٹی سیوا آن لائن سنٹرس ، کمیونٹی سرویس سنٹرس اور کمپیوٹر اسکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ سنٹر کے قیام کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سورنا تلنگانہ سیلف ایمپلائمنٹ اسکیم کے تحت ایکس سرویس مین / ڈیفنس پرسن اور ان کے بچے جن کی عمر 18 سال سے زائد ہو پچاس فیصد کی رعایت یا سبسیڈی دی جائے گی ۔ اسی طرح جسمانی معذور افراد ، معاشی طور پر پسماندہ اور خواتین کو بھی رعایت / سبسیڈی رہے گی ۔ خواہش مند افراد اپنے متعلقہ شہر ، ضلع ، منڈل اور پنچایت کے ٹی سیوا سنٹر سرویس سے ربط کرسکتے ہیں یا پھر ویب سائٹ tsevacenter.com پر ربط کریں ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر ہے ۔۔