ٹی سرینواس یادو نے یوم تاسیس تقاریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو نے 2 جون کو نامپلی پبلک گارڈن میں منعقد ہونے والے تلنگانہ یوم تاسیس کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پرچم کشائی کے بعد چیف منسٹر کے سی آر عوام سے خطاب کریں گے ۔ سرینواس یادو نے کہاکہ آزادی کے 70 سال میں جو کام نہیں ہوئے وہ گزشتہ پانچ سال میں ہوئے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹی آر ایس کے پانچ سالہ دور حکومت میں سماج کے تمام طبقات سے انصاف کیا گیا اور ریاست کو ملک میں مثالی ترقی دی گئی ہے ۔