ٹی جے ایس بڑی سیاسی طاقت ہوگی: کودنڈا رام

حیدرآباد۔/23 مئی ، ( آئی این این) صدر تلنگانہ جن سمیتی ( ٹی جے ایس ) پروفیسر ایم کودنڈا رام نے کہا کہ ان کی پارٹی آئندہ انتخابات میں بڑا رول ادا کریگی۔ آج یہاںمیڈیا والوں سے بات چیت میں کودنڈا رام نے کہا کہ ٹی جے ایس 2019 الیکشن کے بعد بادشاہ گر نہیں بلکہ خود بادشاہ بن کر اُبھریگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹی جے ایس کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کریگی اور تمام 119 نشستوں پر تنہا مقابلہ کریگی۔