ٹی جی اوز کے وفد کی چندر شیکھر راؤ سے ملاقات ‘ مبارکباد

حیدرآباد۔20مئی(سیاست نیوز) تلنگانہ گزیٹیڈ افیسرس اسوسی ایشن کے وفد نے ٹی آر ایس سربراہ مسٹر کے چندرشیکھر رائو سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کرتے ہوئے تلنگانہ میں پارٹی کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد پیش۔ نومنتخب رکن اسمبلی محبو ب نگر وصدر ٹی جی اوز مسٹر سرینواس گوڑ کی قیادت میں صدر ٹی جی اوز گریٹر حیدرآباد کرشنا یادو‘ جنرل سکریٹری سلیم احمد‘ سی اوم پرکاش اور دیگر نے صدر ٹی آر ایس مسٹر کے چندرشیکھر رائو کو نئی ریاست تلنگانہ میں برسراقتدار پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میںسرکاری ملازمین کے ساتھ مکمل انصاف کی توقعات کا بھی اظہار کیا۔ ٹی جی اوز وفد نے سرکاری ملازمین کے ساتھ اب تک ناانصافیوں کو ختم کرنے کے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا بھی چندرشیکھر رائو سے مطالبہ کیا ۔ ٹی جی اوز کے وفد نے ریاست میںملازمتوں کی تقسیم کے متعلق تشکیل دی گئی کمیٹی کے سفارش کردہ آپشن کو تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کے لئے نقصاندہ قراردیا۔ملازمین کے وفد نے کہاکہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس پارٹی کی حکومت برسر اقتدار آنے کے بعدسرکاری ملازمین کی توقعات اضافہ ہوا ہے ۔ اس موقع پر ٹی جی اوز کے وفد نے محبو ب نگر سے تلنگانہ حامی سرکاری ملازمین کے نمائندے کو ٹی آر ایس پارٹی کا امیدوار بناکر کامیابی سے ہمکنار کرنے پر بھی پارٹی سربراہ کا شکریہ اداکیا۔ٹی جی اوز وفد نے اس موقع پرمسٹر کے چندرشیکھر رائو کا ایک مومنٹوبھی پیش کیا۔