ٹی این جی اوز کے چیرمین اور بورڈ آف ڈائرکٹر کی گرفتاری کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : مشترکہ جدوجہد کمیٹی تلنگانہ آفیسرس ، ملازمین ، ٹیچرس ، موظف ملازمین اور ورکر کی یونین نے آج مطالبہ کیا ہے کہ ٹی این جی اوز ہاوزنگ سوسائٹی کے چیرمین سوامی گوڑ اور بورڈ آف ڈائرکٹرس کو گرفتار کیا جائے جنہوں نے مل کر کروڑوں روپئے حاصل کیے اور انہیں ایسے مکان فراہم کیے جو رہنے کے لیے موزوں نہیں ہیں ۔ کمیٹی کے چیرمین پربھاکر ، معاون چیرمین مسٹر راجو ملیا ، وائس پریسیڈنٹ مسٹر مسعود الدین اور ایڈیشنل سکریٹری جنرل جے رویندر ریڈی نے پریس کانفرنس میں یہ بات بتائی ۔ انہوں نے مبینہ طور پر کہا کہ سوامی گوڑ اور بورڈ آف ڈائرکٹرس بنے ملازمین کے کروڑوں روپئے بے جا استعمال کیے اور انہیں نا مناسب مکان فراہم کیا ۔