ٹی ایس پبلک سرویس کمیشن سے گروپ IV کے نتائج کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ ریاستی پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گروپ IV سرویسیس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے لیے منعقد کئے گئے ’ ٹسٹ ‘ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا اور ان نتائج کے مشاہدہ کے لیے تلنگانہ ریاستی پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائیٹ پر دستیاب رکھے گئے ۔ شریمتی وانی پرساد سکریٹری کمیشن نے یہ بات بتائی اور کہا کہ گروپ
IV
سرویسیس امتحان ( ٹسٹ ) میں شرکت کیے ہوئے امیدواروں کے منجملہ 2,72,132 اہل قرار دئیے گئے (کامیاب ) امیدواروں کی ’میرٹ لسٹ‘ مرتب کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں جونیر اسسٹنٹس کی جائیدادوں کے لیے 33,132 امیدواروں ، گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن میں بل کلکٹرس کی جائیدادوں کے لیے 69,378 امیدواروں اسٹیٹ بیوریجس کارپوریشن میں مخلوعہ پائی جانے والی مختلف جائیدادوں کے لیے 19,545 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ کمیشن کے گروپ IV امتحان میں شرکت کیے ہوئے امیدوار ویب سائٹ کے ذریعہ اپنے نتیجہ کا مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔۔