حیدرآباد ۔ 30 مارچ (پریس نوٹ) پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر کے بموجب محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ کی زیرسرپرستی مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات جامعہ عثمانیہ کے زیراہتمام TS POLYCET-2019 میں شرکت کرنے والے اقلیتی امیدوار یعنی مسلم، عیسائی، سکھ، بدھسٹ، پارسی اور جین طبقات سے تعلق رکھنے والوں کیلئے سنٹر کی جانب سے 4 تا 14 اپریل مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات، نظام کالج کیمپس، گن فاؤنڈری، حیدرآباد پر مفت کوچنگ دی جائے گی۔ ایسے اقلیتی امیدوار جو ٹی ایس پالی سیٹ کیلئے رجسٹریشن کراچکے ہیں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مفت کوچنگ سے استفادہ کیلئے اپنی درخواست دو پاسپورٹ سائز فوٹو اور آن لائن فارم کی نقل کے ساتھ 3 اپریل مندرجہ بالا مراکز پر داخل کرسکتے ہیں۔