ٹی ایس پالی سیٹ ایڈمیشن کونسلنگ 17 تا 19 مئی ہوگی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ پالی سیٹ (TS POLY CET 2019) ایڈمیشن کونسلنگ جو شیڈول کے مطابق 14 مئی سے ہونے والی تھی ملتوی کردی گئی ہے اور نظر ثانی تفصیلات کے بموجب ایڈمیشن کونسلنگ آن لائن ادخال درخواست کا آغاز 17 مئی سے ہوگا اور 19 مئی تک جاری رہے گا ۔ ٹی ایس پالی سیٹ کنوینر کے مطابق سلاٹ بکڈ امیدواروں کے لیے سرٹیفیکٹس کی تصدیق 18 تا 21 مئی ہوگی ۔ فریزنگ آف آپشنس 24 مئی کو کئے جائیں گے اور 27 مئی 2019 کو نشستوں کا عبوری الاٹمنٹ کیا جائے گا ۔ منتخب امیدواروں کو 28 تا 31 مئی کو ٹیوشن فیس ادا کرنا ہوگا اور ویب سائٹ کے ذریعہ خود کی رپورٹنگ کرنا ہوگا ۔ طلبہ کو یکم جون سے کالج میں رپورٹ کرنا ہوگا کیوں کہ کلاسیس کا آغاز اسی دن سے ہوگا ۔ طلبہ گورنمنٹ پالی ٹیکنیک سنٹر ، رامنتا پور ، گورنمنٹ پالی ٹیکنیک مانصاحب ٹینک جے این ٹی یو کوکٹ پلی میں ہیلپ لائن سنٹرس سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔ ریاست بھر میں 35 ہیلپ لائن سنٹرس ہیں ۔ طلبہ ان سنٹرس پر آن لائن درخواست داخل کرسکتے ہیں اور انہیں ان سنٹرس پر پروسیسنگ فیس اور سلاٹ بکنگ فیس ادا کرنا ہوگا ۔۔