حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ٹی ایس آر ٹی سی ) نے جاریہ سال کے دوران 340 کروڑ روپیوں کے خسارہ کا شکار ہوگیا ہے ۔ یہ بات وزیر ٹرانسپورٹ پی مہیندر ریڈی نے جائزہ اجلاس کے بعد بتائی ۔ انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ نومبر 2017 تک کارپوریشن کو 131 کروڑ کے نقصان کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی جی ایچ ایم سی کو ہدایت کے باوجود یہ نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے 29 بس ڈپوز میں جملہ 250 کروڑ کے نقصان کی نشاندہی کی گئی ہے ۔۔