ٹی آر ایس کے دور میں ہی ریاست کی ترقی:کے چندرا ریڈی

شمس آباد 22 اپریل (سیاست نیوز) شمس آباد کے مواضعات تونڈ پلی، اونت پلی، دوڈی، ننایپور، گنڈی گوڑہ اور گھانسی میاں گوڑہ میں ٹی آر ایس پارٹی کا ’’جھنڈا نینوگا‘‘ پروگرام کے تیسرے دن پارٹی پرچم لہرایا گیا۔ کے چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل صدر نے اپنے خطاب میں کہاکہ تلنگانہ کے قیام کے بعد سے ٹی آر ایس حکومت کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت میں ترقی کی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ ہر طبقہ کی ترقی کے لئے سنجیدگی سے کام کیا جارہا ہے۔ راجندر نگر میں رکن اسمبلی پرکاش گوڑ کی قیادت میں بھی کروڑہا روپیوں کے ذریعہ ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ عوام کے مسائل بھی حل کئے جارہے ہیں۔اس موقع پر مہندر ریڈی پی اے سی ایس چیرمین، وینکٹیش گوڑ ٹاؤن صدر، این راجو، سنتوش گوڑ، جے سدولو، سریش گوڑ، ایم کے نجم الدین ایم پی ٹی سی ممبر، بی رتنم کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔