ٹی آر ایس کی ایک اور آزمائش

حیدرآباد 26 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ میں مجالس مقامی سے قانون ساز کونسل کے تین حلقوں کے انتخابات جو 31 مئی کو مقرر ہیں۔ ٹی آر ایس کے لئے ایک اور آزمائش ہے۔ لوک سبھا چناؤ میں جھٹکا لگنے کے بعد ٹی آر ایس کونسل کے 3 حلقوں میں اپنی کامیابی کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے۔ گزشتہ سال ڈسمبر میں اسمبلی چناؤ میں شاندار کامیابی کے بعد ٹی آر ایس کو کونسل اور پارلیمنٹ کے چناؤ میں دھکے لگے ہیں۔ اب چند دن بعد کونسل کی 3 نشستوں کے لئے ہونے والے چناؤ کے چندرشیکھر راؤ کے لئے وقار کا مسئلہ بن گئے ہیں۔ پارٹی قیادت نے پارٹی عہدیداروں اور کیڈر کو کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے متحرک کردیا ہے۔