حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( آئی این این ) : تلنگانہ کے وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے آج اس اعتماد کا اظہار کیا کہ میدک لوک سبھا کے ضمنی چناؤ میں ٹی آر ایس کے امیدوار کے پربھاکر ریڈی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے ۔ ٹی آر ایس امیدوار کی حمایت میں تلنگانہ ایڈوکیٹس جے اے سی کی بس یاترا کو جھنڈی دکھانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے نرسمہا ریڈی نے کہا کہ میدک ضمنی چناؤ کے نتیجہ کے بارے میں کوئی شبہات نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس امیدوار اس نشست سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔۔