ٹی آر ایس امیدواروں کی کامیابی سے حیدرآباد کی ترقی کی ضمانت

کے سی آر چیف منسٹر کے انقلابی اقدامات سے عوام کی چاہت میں اضافہ، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا انتخابی مہم سے خطاب

حیدرآباد۔28جنوری(سیاست نیوز)چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کا سیکولر نظریہ ریاست تلنگانہ میںگلابی انقلاب کی وجہہ بن رہا ہے اور ریاست کے کونے کونے میں معاشی اور تعلیمی پسماندگی کاشکار طبقات چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کو اپنا مسیحامان رہے ہیں۔نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمو دعلی نے اسمبلی حلقہ ملک پیٹ میںمختلف بلدی حلقہ جات میں تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے بلدی امیدواروں کی تائید وحمایت میںجاری انتخابی مہم کے دوران خطاب کے موقع پر ان خیالات کا اظہا ر کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ غنڈہ گردی ‘ لینڈ گرابنگ اور جرائم سے پاک معاشرے کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو جو اقدامات اٹھائے ہیں ان سے ناصرف حیدرآباد کی عوام بلکہ ریاست تلنگانہ کے باقی نواضلاع کی عوام بھی بے حد متاثر ہے ۔قدیم ملک پیٹ ‘ چھاونی او راعظم پورہ کے مختلف محلہ جات میں تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے امیدواروں کے حق میںاپنے ووٹ کے استعمال کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے نائب وزیراعلی الحاج محمد محمود علی نے کہاکہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو پرانے شہر سے ایک مسلمان کو اپنا نائب مقرر کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے مسلمانو ں کے وقار کو اونچاکیا اور اب ذمہ داری مسلمانوں کی ہے جوجاریہ بلدی انتخابات میںٹی آر ایس پارٹی کے زیادہ سے زیادہ امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرتے ہوئے احسان کا بدلہ احسان سے چکائیں ۔ جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ پرانے شہر سے تعلیمی اور معاشی پسماندگی کا خاتمہ حکومت تلنگانہ کا مقصد ہے جس میںکامیابی کے لئے عوام کا ساتھ بھی ضرور ی ہے ۔ جناب محمد محمو دعلی نے مزیدکہاکہ پرانے شہر سے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے امیدواروں کی کامیابی ساٹھ سالوں میںپسماندگی کاشکار بنائے جانے والے قدیم شہر حیدرآباد ترقی کی ضمانت ہوگا۔ جناب محمد محمو دعلی نے کہاکہ نئی ریاست تلنگانہ کی تشکیل او رتلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے برسراقتدار انے سے قبل شہر حیدرآباد کے مسلمان ریاست کی پولیس کے نشانے پر تھے اور شہر سے ائے دن گجرات اور کرناٹک کی پولیس فرضی مقدمات میں مسلم نوجوانوں کو ماخوذ کرکے ان کی گرفتار ی بھی عمل میںلاتی تھی مگر تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے اقتدار میں انے کے بعد بیرونی ریاستوں کی پولیس پر کنٹرول کا  اقدام اٹھایا گیا ۔انہوں نے کہاکہ نئی ریاست میں مذہبی رواداری ‘ فرقہ وارانہ ہم اہنگی اور گنگا جمنی تہذیب کوفروغ دیتے ہوئے چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو نے آصفیہ دور حکومت کا احیاء عمل میںلایا ہے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح ریاست تلنگانہ میںٹی آر ایس پارٹی کے اقتدار میںانے کے بعد ترقیاتی کام انجام دئے گئے ہیں اسی طرح گریٹر حیدرآباد کے بلدی انتخابات میںکامیابی کے بعد شہر حیدرآبا کو بے مثال ترقی سے ہمکنار کیاجائے گا۔ جناب محمد محمو دعلی نے کہاکہ جس طرح مشن کاکتیہ کے ذریعہ سترہ ہزار تالابوں کو مرمت اور تزائن نو کی گئی اسی طرح حیدرآباد کے قدیم ذخیر ہ آب حمایت ساگر اورعثمان ساگر میںکرشنا ندی واٹر لائن کے ذریعہ پانی چھوڑا جائے گا اور انے والے دوسالوں میں شہر حیدرآباد کی عوام کو بلاوقفہ برقی کی سربراہی کی طرح پینے کے صاف پانی کی سربراہی کو یقینی بنانے کاکام کیاجائے گا۔  جناب محمد محمودعلی نے حکومت تلنگانہ بالخصوص چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو پرانے شہر کی ترقی کے لئے نہایت سنجیدہ ہیں اور انے والے دنوں میںپرانے شہر کی ترقی کے لئے مختلف ترقیاتی کام بھی انجام دئے جائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ جس طرح ہائی ٹیک سٹی میں جاپانیز پارک کی قیام عمل میںلایا گیا اسی طرح پرانے شہر میں بھی امریکن پارک قائم کیاجائے گا۔ انہوں نے پھر ایک مرتبہ پرانے شہر سے جیل او رریس کورس کو راجند رنگر اوٹر رنگ روڈ منتقل کرنے کا اعلان کیا جس کے لئے اراضی کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور مذکورہ خالی اراضی پر ہمہ منزلہ تعلیمی ادارے اور ائی ٹی پارک تعمیر کئے جائیں گے جس میںمعاشی پسماندہ خاندان کے بچوں کو کے جی تا پی جی مفت تعلیم کی فراہمی کے ساتھ رہائش کی سہولت بھی مہیا کی جائے گا اور ائی ٹی پارک تعمیرکیاجائے گاجس میں پرانے شہر کے تعلیمی یافتہ بے روزگار کو روزگار کی فراہمی عمل میںلائے جائے گی ۔ انہوںنے اسمبلی حلقہ ملک پیٹ سے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی کے پانچ تا چھ سیٹوں پر کامیابی کادعویٰ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایک سو سے زائد بلدی حلقہ جات پر کامیابی کیساتھ تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی بلدی گریٹر حیدرآباد پر گلابی پرچم لہرائی گی اور بناء کسی کی مدد کے ٹی آر ایس پارٹی کاہی مئیر او رڈپٹی مئیرمنتخب ہوگا۔