ٹی آ رایس کی یوم تاسیس تقریب

حیدرآباد 30مارچ (یواین آئی )تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں 27اپریل کو منعقد ہونے والے ٹی آ رایس کے یوم تاسیس پروگرام کو بڑے پیمانے پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے انتظامات تیز ی سے جاری ہیں۔ضلع ورنگل کے ہنمکنڈہ کے پرکاش ریڈی پیٹ میں یہ تقریب منعقد کی جائے گی جس کی صدارت وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کریں گے ۔ توقع ہے کہ اس یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کو نچلی سطح سے مستحکم کرنے ،پارٹی کی پالیسیوں ، پروگراموں پر تفصیلی طورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔سمجھا جاتا ہے کہ ٹی آرایس سربراہ و تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو پارٹی کے پروگراموں اور عوامی فلاحی اسکیمات کو عوام تک لے جانے کی بھی ہدایت دیں گے ۔دوسری طرف یوم تاسیس سے پہلے تلنگانہ بھر میں شروع کردہ پارٹی کا رکنیت سازی پروگرام بھی جاری ہے ۔