ٹی آر ایس کے 5اور کانگریس کی ایک امیدوار منتخب

حیدرآباد ۔ یکم جون ( سیاست نیوز ) تلنگانہ قانون ساز ـونسل کی چھ مخلوعہ نشستوں پر آج منعقدہ انتخابات میں حکمراں ٹی آر ایس کو پانچ ‘ اصل اپوزیشن جماعت کانگریس کوایک نشست پر کامیابی حاصل ہوئی ۔ ٹیآر ایس کے امیدوار کڈیم سری ہری ‘ تملاناگیشور راؤ ‘ بی وینکٹیشورولو ‘ این ودیا ساگر اور کے یادوا ریڈی ان انتخابات میں کامیاب ہوئے ۔ کانگریس کی شریمتی اکولہ للیتا کو کامیابی حاصل ہوئی لیکن تلگودیشم ۔ بی جے پی کے مشترکہ امیدوار ایم نریندر ریڈی کو شکست ہوئی ۔ ان دونوں جماعتوں کے اسمبلی میں 15 ارکان ہونے کے باوجود انہے صرف آٹھ ووٹ حاصل ہوسکے ۔ ان انتخابات کے بارے میں کافی دلچسپی پیدا ہوگئی تھی کیونکہ ٹی آر ایس حکومت کے دو امیدوار کے سری ہری اور ٹی ناگیشور راؤ بھی امیدوار تھے باور ٹی آر ایس کو پانچویں نشست پر کامیابی کیلئے دیگر جماعتوں کی تائید پر انحصار کرنا پڑا تھا ۔ ان انتخابات میں تلگودیشم پارٹی کے ایک رکن ریونت ریڈی کو اسمبلی کے ایک نامزد رکن کو رشوت دینے کے الزام کے تحت گرفتار بھی کیا گیا ۔ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے ایم آئی ایم ‘ وائی ایس آر کانگریس اور دیگر جماعتوں کے ارکان اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے تائید کی درخواست کی تھی ۔ مجلس اور وائی ایس آر نے ٹی آر ایس کی تائید میں ووٹ دیا ۔ اسمبلی میں تلگودیشم پارٹی کے فلور لیڈر ای دیاکر ریڈی نے الزام عائد کیا کہ ان انتخابات میں کامیابی کیلئے … ( َسلسلہ صفحہ 7پر )