ٹی آر ایس کے پلینری سشن کے مختلف امور پر اجلاس میں غور

صرف صدر و ریاستی عاملہ ‘ وزرا ‘ ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی اور کونسل کو مدعو کرنے کا فیصلہ
حیدرآباد 26 ؍ مارچ ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے آئندہ ماہ 21 اپریل کو کومپلی حیدرآباد میں منعقد ہونے والے پلینری سیشن کے لئے صرف ریاستی صدر و ریاستی عاملہ ریاست وزراء ارکان پارلیمان ‘ ارکان اسمبلی اور ارکان قانون ساز کونسل ریاست کے مختلف کارپوریشن صدورنشین ضلع پریشد صدور نشین ‘ صدورنشین ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو سنٹرل بینکس ‘ صدورنشین مارکٹنگ کواپریٹیو سوسائیٹیز ‘ صدورنشین لائبریریز حلقہ جات اسمبلی انچارجس ‘ میئران بلدیات کارپوریٹرس صدورنشین بلدیات کے ارکان زیڈ پی ٹی سیز ‘ ایم پی پی ارکان سنگل ونڈو چیرمین کو ہی مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ پارٹی کے منعقدہ اجلاس میں اس مسئلہ پر تفصیلی غور و خوص کر تے ہوئے 27 اپریل کو ورنگل میں منعقد ہونے والے پارٹی یوم تاسیس کے جلسہ عام کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ انچارجس کا تقرر کیا گیا ۔ سینئر قائد ٹی آر ایس مسٹر بی کرشنا مورتی ‘ رکن قانون ساز کونسل سرینواس ریڈی صدرنشین منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن سبھاش ریڈی کو کوارڈینٹرس کی حیثیت مقرر کیا گیا ۔ جبکہ گنگادھر ریڈی ‘ پی سدرشن ریڈی ‘ ڈاکٹر ایس وینوگوپال چاری ‘ بی راجیشوریڈی ‘ بی رام انچارجس ہوں گے ۔ بتایا جاتا ہے کہ صدرنشین ریاستی سیول سپلائیر کاپوریشن بی سدرشن ریڈی کو متحدہ ضلع ورنگل کے علاوہ ورنگل اربن ‘ ورنگل رورل ‘ سوریاپیٹ ‘ کھمم ‘ کتہ گوڑم کی ذمہ داری سونپی گئی ۔ علاوہ جلسہ کے انعقاد کے علاوہ رکنیت سازی کے مکمل انچارج کی حیثیت سے مسٹر پی سدرشن ریڈی کو ہی ذمہ داری سونپی گئی ۔