ٹی آر ایس کے ووٹ فیصد میں اضافہ

حیدرآباد ۔ 12۔ ڈسمبر (سیاست نیوز)تلنگانہ کی جملہ رائے دہی میں ٹی آر ایس کو 47 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ۔ 2014 کے بہ نسبت ٹی آر ایس کے ووٹوں کے تناسب میں 13 فیصد ووٹوں کا اضافہ ہوا ہے ۔ کانگریس پارٹی کو 28.4 فیصد ووٹ حاصل ہوئے 2014 کے بہ نسبت کانگریس کے ووٹوں کے تناسب میں 4.2 فیصد ووٹوں کا اضافہ ہوا ہے مگر کانگریس کی نشستوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا بلکہ 2 نشستیں کم ہوگئی ہیں ۔ تلگودیشم کے ووٹوں کے تناسب میں ایک تہائی کمی واقع ہوگئی ۔ 2014 کے بہ نسبت تلگودیشم کو 13 اسمبلی حلقوں کا نقصان ہوا ہے ۔ بی جے پی کے ووٹوں کے تناسب میں اضافہ مگر نشستیں 5 سے گھٹ کر ایک ہوگئی ۔ 2014 کے بہ نسبت مجلس کے ووٹوں کیت ناسب میں ایک فیصد کا نقصان ہوا مگر نشستوں میں ناکوئی اضافہ نہیں ہوا ہے اور ناہی کوئی کمی آئی ہے ۔