شمس آباد کے مواضعات شاہ پور اور جوکل میں پرکاش گوڑ کا خطاب
شمس آباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے مواضعات شاہ پور اور جوکل میں ٹی آر ایس قائدین نے انتخابی مہم چلاتے ہوئے عوام سے ملاقات کی ۔ راجندر نگر سابق رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کی فلاحی اسکیمات سے عوام کافی خوش ہے اور وہ دوبارہ ٹی آر ایس کو اقتدار پر دیکھنا چاہتے ہیں ۔ آج مسلمان بھی ٹی آر ایس پارٹی کے ساتھ ہیں جس سے ہماری کامیابی یقینی ہے ۔ شادی مبارک کے ذریعہ غریب لڑکی کی شادی کے لیے ایک لاکھ روپئے دئیے جارہے ہیں ۔ پنشن کی رقم میں اضافہ کیا گیا ۔ کسانوں کو فی ایکڑ آٹھ ہزار روپئے دئیے جارہے ہیں ۔ آج تک ملک میں کسی بھی حکومت نے اتنے بڑے پیمانے پر اسکیمات کا آغاز نہیں کیا ۔ حکومت کی اسکیمات سے عوام میں کافی خوشی پائی جارہی ہے ۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد پنشن کی رقم میں مزید اضافہ کا اعلان کیا گیا جس سے عوام میں ٹی آر ایس حکومت سے کافی توقعات ہے جس کو پورا بھی کیا جائے گا ۔