شمس آباد ۔ 4 اگست (سیاست نیوز) راجندر نگر ڈیویژن صدر دھرماریڈی نے اجلاس طلب کرتے ہوئے محمد ساجد خان، محمد اشفاق کو جوائنٹ سکریٹری راجندر نگر ڈیویژن، محمد ارشد راجندر نگر ڈیویژن مائناریٹی سیل نائب صدر، سید تفضل احمد مائناریٹی سیل جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت منتخب کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ دھرماریڈی نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی قیادت میں فلاحی اسکیمات کے ذریعہ ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنارہے ہیں ہر طبقہ کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ٹی آر ایس کے دور میں ہی اقلیتوں کی ترقی ہوگی۔ مشن کاکتیہ مشن بھگیراتا، شادی مبارک، تنہا خاتون پنشن اور بیواؤں اور معذور پنشن رقم میں اضافہ وغیرہ قابل ذکر اسکیمات کے ذریعہ ریاست کو ترقی کی جانب لے جایا جارہا ہے۔ سید مزمل احمد راجندر نگر ڈیویژن نائب صدر نے کہا کہ کے چندرشیکھر راؤ نے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کیلئے اسمبلی کے دونوں ایوانوں میں بل منظور کیا اور اب پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بل کی منظوری کیلئے مرکزی حکومت سے پہل کررہے ہیں۔ 12 فیصد تحفظات ملنے پر ہی مسلمانوں کی ترقی ہوگی۔ تعلیم، روزگار وغیرہ انہیں فراہم ہوگا۔ اس موقع پر راجندر نگر کارپوریٹر کے سری لتا، دیانند، محمد شوکت، محمد فیروز، منیرابیگم، سید شمشاد قادری، بابا، محمد خلیل، محمد خواجہ کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔