ٹی آر ایس کے خلاف اپوزیشن اتحاد بے سود ثابت ہوگا : ہریش راؤ

حیدرآباد 7 اکٹوبر ( این ایس ایس ) کارگذار وزیر ٹی ہریش راؤ نے آج کانگریس ۔ تلگودیشم اور سی پی آئی کے عظیم اتحاد پر شدید تنقید کی ۔ انہوں نے سدی پیٹ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے برسر اقتدار جماعت کے خلاف کئی جماعتوں کے اتحاد کو مضحکہ خیز قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام جماعتوں کی کوششیں بے سود ثابت ہونگی ۔ یہ جماعتیں سخت مقابلہ نہیں کرپائیں گی اور ریاست کے عوام انہیں سمندر میں پھینک دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ عظیم اتحاد کو چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو سے فنڈز مل رہے ہیں کیونکہ وہ تلنگانہ کی ترقی کو سبوتاج کرنا چاہتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ ٹی آر ایس جلدی ہی اپنا انتخابی منشور جاری کریگی ۔