ٹی آر ایس کے جلسہ سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک

میدک۔/10ستمبر، ( سیاست نیوز) نرسا پور میں ٹی آر ایس کے انتخابی جالسہ میں شرکت کے بعد واپسی کے دوران آج شب 9بجے پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک 22سالہ نوجوان ناگراج ہلاک ہوگیا۔ جبکہ میدک اور کلچارم کے درمیان واقع سڑک کے بازو درخت سے ایک آٹو ٹکرا گیا۔ اس آٹو میں 10مسافرین سوار تھے اور نرسا پور سے میدک واپس آرہے تھے۔ حادثہ میں میدک منڈل کے متالی کنٹہ کا نوجوان نگراج ہلاک ہوگیا۔ دیگر چار زخمیوں ہریش کمار، شنکر، بھوشن اور مہیش کمار کو یشودھا ہاسپٹل سکندرآباد میں شریک کروایا گیا۔ اطلاع ملتے ہی صدرنشین بلدیہ ملک ارجن گوڑ اور سابق صدرنشین بٹی جگپتی نے ایریا ہاسپٹل پہنچ کر دیگر زخمیوں سے تفصیلات حاصل کی۔