حیدرآباد۔/12 ڈسمبر، ( این ایس ایس ) ریاستی اسمبلی انتخابات میں زائد از دو تہائی اکثریت سے فتح حاصل کرنے والی حکمراں ٹی آر ایس کے ارکان کی تعداد 88 سے مزید بڑھ سکتی ہے کیونکہ دیگر چند ارکان اس پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ جس کے آغاز کے طور پر راما گنڈم سے منتخب آزاد رکن کوراکنٹی چندر نے آج ٹی آر ایس کی تائید کا اعلان کیا۔ جس کے ساتھ ہی ٹی آر ایس ارکان کی تعداد 89 ہوگئی ہے۔ چندر ٹی آر ایس کے ٹکٹ سے محرومی کے بعد فارورڈ بلاک کے ٹکٹ پر مقابلہ کرتے ہوئے ٹی آر ایس کے امیدوار سوماراپو ستیہ نارائنا کو شکست دی تھی۔