رنگاریڈی میں تمام ٹی آر ایس کامیاب ہوگی : پی مہیندر ریڈی
شمس آباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر کے علاقہ عطا پور میں راجندر نگر سرکل پارٹی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں ٹی سرینواس یادو سابق وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر کے اسکیمات سے عوام کو راست فائدہ پہنچ رہا ہے ۔ بکروں کی تقسیم ، کسانوں کو سالانہ آٹھ ہزار روپئے ، لکشمی کلیانم و شادی مبارک ، ریزیڈنشیل اسکولس ، پنشن کی رقم میں اضافہ ، تنہا خاتون کو پنشن کے علاوہ ہر طبقہ کی ترقی کے لیے خصوصی اسکیمات متعارف کی گئی ۔ بی سی طبقہ کی ترقی کے لیے بہترین اسکیمات کا آغاز کیا گیا ہے ۔ راجندر نگر اسمبلی حلقہ امیدوار پرکاش گوڑ کا تعلق بھی بی سی طبقہ سے ہے وہ ہر وقت عوام کے درمیان رہتے ہوئے ان کی خدمت کرتے ہوئے مسائل کو حل کررہے ہیں ۔ پی مہیندر ریڈی سابق ٹرانسپورٹ منسٹر نے کہا کہ ضلع رنگاریڈی میں ٹی آر ایس بہترین موقف میں ہے اور 14 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے دیگر پارٹیوں کا مکمل صفایا کردیا جائے گا ۔ ضلع میں ٹی آر ایس کی لہر ہے اور اس لہر میں تمام دیگر سیاسی قائدین کو ناکامی اٹھانی پڑے گی اور دوبارہ ٹی آر ایس اقتدار پر آتے ہوئے اپوزیشن کا موقف بھی دیگر پارٹیوں کو نہ مل سکے گا ۔ عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے کہا کہ راجندر نگر حلقہ امیدوار پرکاش گوڑ ایک سیکولر قائد ہے ۔ انہوں نے ہر طبقہ کی ترقی کے لیے کام کررہے ہیں اور کانگریس قائدین ان پر بے بنیاد الزامات عائد کررہے ہیں ۔ جب کہ کارتک ریڈی کے والد اور والدہ دونوں ہی ہوم منسٹر رہ چکے ہیں لیکن اقلیتوں کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا ۔ پرکاش گوڑ نے ہی اقلیتوں کی ترقی کے لیے کام کیا ۔ انتخابات کے نتائج صاف کردیں گے کہ کون اقلیتی دوست ہے ۔ اس موقع پر دیگر سیاسی قائدین نے بھی خطاب کیا ۔۔