ٹی آر ایس کو دوبارہ اقتدار سونپنے عوام سے سرینواس ریڈی کی اپیل

حیدرآباد 7 اکٹوبر ( این ایس ایس ) کارگذار وزیر پی سرینواس ریڈی نے آج کہا کہ کے سی آر حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کو خاص ترجیح دی ہے اور کسانوں کی بھلائی کیلئے کام کئے ہیں۔ انہوں نے کاماریڈی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر حکومت نے سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں اور اس کو دیکھتے ہوئے ریاست کے عوام کو چاہئے کہ وہ ٹی آر ایس کو دوبارہ اقتدار سونپیں۔