حیدرآباد ۔ یکم نومبر (سیاست نیوز) کارگزار وزیر سنیماٹوگرافی سرینواس یادو نے عظیم اتحاد کو سارقوں کا ٹولہ قرار دیتے ہوئے ریاست کے عوام کو ترقیاتی و تعمیری اور فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کیلئے ٹی آر ایس کو دوبارہ کامیاب بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر غلطی سے عظیم اتحاد کو اقتدار حوالے کیا گیا تو چاروں جماعتوں کی جانب سے ریاست کو لوٹ لیتے ہوئے عوام کو کنگال بنادیا جائے گا ۔ سرینواس یادو نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ٹی آر
ایس کو 100 اسمبلی حلقوں پر کامیابی حاصل ہوگی ۔
کانگریس پارٹی سنٹرل الیکشن کمیٹی کا اجلاس ، تلنگانہ کے امیدواروں کا جائزہ
حیدرآباد ۔ یکم نومبر (سیاست نیوز) سابق صدر کانگریس سونیا گاندھی کی قیامگاہ دہلی میں کانگریس پارٹی سنٹرل الیکشن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تلنگانہ انتخابات کیلئے مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی فہرست کا جائزہ لیا گیا ۔ اس اجلاس میں سونیا گاندھی ، اے کے انتھونی ، احمد پٹیل ، اشوک گہلوٹ ، ویرپا موئیلی ، گریجاویاس ، شرمیلا مکرجی ، اُتم کمار ریڈی اور جانا ریڈی نے شرکت کی ۔ اے آئی سی سی اسکریننگ کمیٹی کی جانب سے تیار کردہ امیدواروں کی فہرست کا جائزہ لیا گیا ۔