ٹی آر ایس کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر کوئی شبہ نہیں

حیدرـآباد۔/22 مئی ، ( سیاست نیوز) حکمراں ٹی آر ایس نے آج کہا کہ اسے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ساتھ وی وی پی اے ٹی ایس کا استعمال کرتے ہوئے آنے والے نتائج کی سچائی سے متعلق کوئی شبہ نہیں ہے۔ ٹی آر ایس کے لیڈر راجیشورا ریڈی نے کہا کہ ہمیں ان مشینوں کی نوعیت پر کوئی شبہ نہیں ہے البتہ اس سے پہلے ہم نے کچھ شبہات ظاہر کئے تھے لیکن اب یہ ثابت ہوچکا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین صحیح ہیں اور اس میں کسی قسم کا نقص نہیں ہے۔ٹی آر ایس کو سابق میں کئی انتخابات میں شکست ہوچکی ہے۔