ٹی آر ایس کا ورنگل جلسہ توقعات سے کم ‘ ریونت ریڈی کا بیان

حیدرآباد 28 اپریل ( این ایس ایس ) تلنگانہ تلگودیشم کے ورکنگ صدر اے ریونت ریڈی نے آج کہا کہ ورنگل میں ٹی آر ایس کا جلسہ توقعات کے مطابق نہیں رہا کیونکہ لوگ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے خطاب سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتے تھے کیونکہ وہ صرف بھیڑوں ‘ مچھلی یا برقی سربراہی پر بات کر رہے تھے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے المام عائد کیا کہ جلسہ عام میں عوام نے کئی مرتبہ تالیاں بجانے چیف منسٹر کی اپیل کے باوجود خاموش رہے ۔ انہوں نے چیف منسٹر سے سوال کیا کہ کسانوں کی خود کشی کے مسئلہ پر کیوں اظہار خیال نہیں کیا ۔ انہوں نے ڈبل بیڈ روم مکانات کی اسکیم پر اور دلتوں کو اراضیات کی فراہمی پر بھی خاموشی اختیار کی ۔