ٹی آر ایس کا اقتدار برقرار رہے گا ۔ جی ویویک

تروملا 10 ڈسمبر ( این ایس ایس ) ٹی آر ایس لیلار و سابق رکن پارلیمنٹ جی ویویک نے کہا کہ ٹی آر ایس کو تلنگانہ میں دوبارہ اقتدار حاصل ہوگا اور تلنگانہ میں کے سی آر دوبارہ چیف منسٹر بنیں گے ۔ انہوں نے تروملا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہاں ٹی آر ایس کی کامیابی کیلئے پوجا کی ہے ۔ انہوں نے سابق ایم پی ایل راجگوپال کی جانب سے کئے گئے سروے کو فرضی قرار دیا اور اس پر عدم مسرت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ راجگوپال نے کانگریس سے لوک سبھا ٹکٹ کی امید میں ایسا سروے کروایا ہے ۔