حیدرآباد ۔ 17ستمبر ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کارکنوں نے جی ایچ ایم سی کی اسسٹنٹ سٹی پلانر وی مادھوی پر آج صبح پرجا وانی پروگرام کے دوران حملہ کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ الوال حلقہ کی اسسٹنٹ سٹی پلانر نے کوآپشن ممبر جی جیوتی گوڑ کے مرحوم فرزند کے مجسمہ کومنہدم کرنے پر اُن پرحملہ کیا گیا ۔ اے سی پی مادھوی نے اکھل کمار گوڑ کا مجسمہ جو غیر مجاز طور پر الوال علاقہ میں نصب کیا گیا تھا کو ہٹانے کی ہدایت جاری کی تھی جس پر برہم ٹی آر ایس کارکنوں نے بلدی عہدیدار پر حملہ کردیا ۔ پولیس الوال نے اس سلسلہ میں جیوتی اور دیگر ٹی آر ایس کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔