ٹی آر ایس پر اپوزیشن کی انتخابی مہم کو سبوتاج کرنے کا الزام

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( این ایس ایس) : تلنگانہ بی جے پی صدر جی کشن ریڈی نے کہا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں ناکامی کے خوف سے ٹی آر ایس حکومت محفوظ ( ریزرو ) نشستوں کے اعلان میں تاخیر کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ انہوں نے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کو انتخابات میں شکست کا اس قدر خوف ہے کہ وہ انتخابی عمل کو مختصر کرتے ہوئے اپوزیشن کی انتخابی مہم کو سبوتاج کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔۔