ٹی آر ایس پارٹی کی کامیابی یقینی : ایم پی کنڈہ وشویشور ریڈی

شمس آباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر حلقہ کے شاستری پورم ڈیویژن میں چیوڑلہ رکن پارلیمنٹ کنڈہ وشویشور ریڈی نے دورہ کرتے ہوئے حسن نگر ، شاستری پورم ، روشن کالونی و دیگر مقامات کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کر کے پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے حکومت کی اسکیمات سے واقف کرواتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت فلاحی اسکیمات کے ذریعہ ریاست کو ترقی یافتہ ریاست بنانے میں مصروف ہے ۔ تلنگانہ کی ترقی صرف ٹی آر ایس کے ذریعہ ہی ممکن ہے ۔ عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے کہا کہ بنیادی مسائل کے حل کے لیے کارپوریٹر کی مدد سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ ریاست میں چیف منسٹر ٹی آر ایس کا ہے ۔ مئیر بھی پارٹی کا ہی ہوگا اور اگر کارپوریٹر بھی ٹی آر ایس کا ہوگا تو مسائل کو آسانی کے ساتھ حل کیا جاسکتا ہے ۔ اس موقع پر آر کنکیا ، مکرم خاں ، احمد پٹیل ، محمد فاروق ، عبدالنوید ، مرزا عبید علی بیگ کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔