حیدرآباد۔/28نومبر، ( پریس نوٹ ) تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے اقلیتی قائدین کی جانب سے عبدالمقیت چندا کی صدارت میں تلنگانہ بھون میں پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں وحید احمد ایڈوکیٹ سکریٹری ٹی آر ایس، سلطان شطاری، ابرار حسین آزاد کے علاوہ پروشتم سنگھ موجود تھے۔ اس موقع پر وحید احمد نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میں 11روزہ پروگرام اور تلنگانہ حکومت کے فلاحی اسکیمات سے ٹی آر ایس پارٹی بلدی انتخابات میں کارپوریشن پر اپنا جھنڈا لہرائے گی۔ ابرار حسین آزاد نے کہا کہ دنیا میں تین لوگ گاندھی جی، نیلسن منڈیلا اور کے سی آر ایسے ہیں جو عدم تشدد کے ذریعہ تحریک چلاکر کامیاب ہوئے۔ کے سی آر نے مرن برت کے ذریعہ تلنگانہ کے حصول کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کیا۔ عبدالمقیت چندا نے 11روزہ شیڈول جاری کیا اور بتایا کہ پہلے دن یعنی 29نومبر کو اسکوٹر ریالی اقلیتی آفس میلار دیو تا چارمینار مقرر ہے۔ نظامیہ طبی دواخانہ نظامیہ پہنچ کر مریضوں میں صدر گریٹر حیدرآباد ایم ہنمنت راؤ کے ہاتھوں پھلوں کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ دوسرے دن یعنی 30نومبر کو بچہ مزدوری کے خلاف شعور بیداری ریالی بابل ریڈی نگر تا کاٹے دھن راجندر نگر مقرر ہے۔ تیسرے دن یعنی یکم ڈسمبر کوشجر کاری ( ہریتا ہارم ) میں کونسل چیرمین سوامی گوڑ کے ہاتھوں راجندر نگر میں مقرر ہے۔ چوتھے دن یعنی 2ڈسمبر حکومت کی جانب سے جاری کردہ فلاحی اسکیمات کو عوام کے سامنے پیش کریں گے۔ پانچویں دن یعنی 3ڈسمبر کو ڈینٹل کیمپ گورنمنٹ اسکول مشیرآباد میں وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی کے ہاتھوں انجام پائے گا۔ چھٹویں دن یعنی 4ڈسمبر نائب وزیر اعلیٰ محمد محمود علی کے ہاتھوں کتابوں کی تقسیم بابا فنکشن ہال میں عمل میں آئے گی۔ ساتویں دن یعنی 5 ڈسمبر آنکھوں کی تشخیص کا کیمپ کاروان میں وزیر کمرشیل ٹیکسیس اے سرینواس یادو انجام دیں گے۔ آٹھویں دن یعنی 6ڈسمبر کو تلنگانہ بھون میں بلڈ ڈونیشن کیمپ میں وزیر پی مہیندر ریڈی بھی شامل رہیں گے۔ نویں دن یعنی 7 ڈسمبر کو شہیدان تلنگانہ کو خراج عقیدت گن پارک پر پیش کیا جائے گا۔دسویں دن یعنی 8 ڈسمبر کو ہیلت کیمپ بارکس چندرائن گٹہ میں منعقد ہوگا۔ گیارہویں روز یعنی 9ڈسمبر کو نائب وزیر اعلیٰ محمد محمود علی کی قیادت میں درگاہ یوسفینؒ میں دعائیہ پروگرام عمل میں آئے گا۔