شمس آباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : مختلف علاقوں کے سو سے زائد افراد نے شاہ نور پاشاہ کی قیادت میں ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ شاستری پورم ، انصاری روڈ اور شمع کالونی کے سو سے زائد افراد نے ٹی آر ایس پارٹی کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ۔ عبدالمقیت چندا نے تمام کو پارٹی کا کھنڈوا پہنا کر پارٹی میں ان کا استقبال کیا اور انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت میں ٹی آر ایس حکومت پر طبقہ کی ترقی کے لیے کام کررہی ہے ۔ خاص کر اقلیتوں کے لیے شادی مبارک اسکیم جس میں غریب لڑکی کی شادی کے لیے 51 ہزار روپئے ، مسلمانوں کے لیے 12 فیصد تحفظات دینے کا اعلان جس کے لیے کمیٹی کی تشکیل بھی دی گئی ۔ رمضان میں غرباء میں اناج کی تقسیم ، پرانے شہر کے عوام کے لیے ملازمتوں کے اعلان و دیگر ترقیاتی کاموں سے متاثر ہو کر عوام پارٹی میں شرکت کررہی ہے ۔ اس موقع پر محمد عمر ، محمد باری ، عبدالروف ، امجد خاں ، محمد ریاض ، غوث، محمد ذاکر ، رحیم خاں کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔