حیدرآباد 2 ستمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ بی جے پی کے صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے الزام عائد کیا کہبرسر اقتدار پارٹی ٹی آر ایس نے ریاست میں اپنے جلسہ عام کیلئے اقتدار کا بیجا استعمال کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جب کبھی انتخابات ہوں بی جے پی ان کا سامنا کرنے پوری طرح تیار ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس نے ماضی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تجویز پر اسمبلی و لوک سبھا کے بیک وقت انتخابات کی حمایت کی تھی ۔ اب چیف منسٹر کو یہ واضح کرنا چاہئے کہ وہ ریاست میں قبل از وقت انتخابات کی تیاری کیوں کر رہے ہیں۔ انہوں نے آج منعقدہ ٹی آر ایس کے جلسہ کو انتخابی جلسہ سے تعبیر کیا اور کہا کہ قبل از وقت انتخابات کی جو قیاس آرائیاں ہیں وہ ایسے ہی نہیں ہیں۔ یہ حکومت ہی کی پیدا کردہ ہیں۔