الزام تراشیوں میں ملوث کانگریس اور تلگودیشم قائدین کو ہریش راو کا انتباہ
حیدرآباد 11 مئی (سیاست نیوز) سینئر قائد تلنگانہ راشٹریہ سمیتی مسٹر ٹی ہریش راو نے ان کے تعلق سے کانگریس پارٹی اور تلگودیشم پارٹی قائدین کی جانب سے عائد کئے جانے والے غلط الزامات پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کیا اور انتہائی سخت الفاظ و لہجہ میںکہا کہ ان کے (ہریش راو کے) تعلق سے جو کوئی بھی قائدین غلط بیانی سے کام لیں گے ان کی زبان کھینچ دیں گے ۔ اخباری نمائندوں سے آج یہاں بات چیت کرتے ہوئے مسٹر ہریش راو نے کہا کہ تلگودیشم اور کانگریس قائدین ٹی آر ایس میں پھوٹ پڑنے کا اظہار کرتے ہوئے دن کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ تلنگانہ راشٹرا سمیتی میں پھوٹ پڑنے سے متعلق تلگودیشم پارٹی و کانگریس پارٹی قائدین کے ریماکس پر مسٹر ہریش راو نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر ان کے تعلق سے غلط باتیں کی جائینگی تو ان قائدین کی زبان کو کھینچ دینے کا سخت انتباہ دیا اور کہا کہ اگر کوئی بھی قائدین تلگودیشم پارٹی و کانگریس پاٹی اپنے حدود سے تجاوز کرجائیں گے تو اس کے بعد پیش آنے والے عواقب و نتائج کیلئے وہ خود مکمل ذمہ دار ہوں گے ۔ قائد تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے کہا کہ کانگریس پارٹی و تلگودیشم پارٹی قائدین ٹی آر ایس قائدین و کارکنوں میں ایک نئی ہلچل مچانے کیلئے ہم پر کیچڑ اچھالنے کیلئے کوشاں دکھائی دے رہے ہیں۔
ان کوششوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے مسٹر ہریش راو نے مسٹر پی لکشمیا صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ صدر ٹی آر ایس مسٹر کے چندر شیکھر راو انتخابات میں شکست سے دوچار ہونے کی گوپل پبلیسٹی ‘‘ کررہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا ادعا کیا کہ صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی مسٹر کے چندر شیکھر راو کی قیادت میں نئی ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس بہر صورت حکومت تشکیل دے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 16 مئی کو عام انتخابات کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے اور نتائج کا اعلان ہونے کے بعد صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی مسٹر بی لکشمیا کے علاوہ کانگریس پارٹی کے تمام اہم قائدین اپنے گھروں تک ہی محدود ہوکر رہ جائیں گے ۔ مسٹر ہریش راو نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی اور کانگریس پارٹی کے قائدین عمداً تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے تعلق سے غلط و بے بنیاد تشہیر کررہے ہیں تا کہ تلنگانہ عوام میں بے چینی کی کیفیت پیدا کی جاسکے ۔ مسٹر ہریش راو نے تلنگانہ عوام پر زور دیا کہ وہ کانگریس و تلگودیشم پارٹی قائدین کے بیانات پر توجہ نہ دیں بلکہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی جانب سے تشکیل دی جانے والی حکومت پر اپنی اولین توجہ مرکوز کریں۔