حیدرآباد ۔ /28 نومبر (سیاست نیوز) محمد عبدالمقیت چندا ٹی آر ایس میناریٹی سیل ضلع صدر نے میلاردیوپلی میں پارٹی آفس میں پریس میٹ منعقد کرتے ہوئے بتایا کہ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے علحدہ تلنگانہ کے لئے /29 نومبر کو بھوک ہڑتال شروع کی تھی جس کو پانچ سال مکمل ہورہے ہیں ۔ پانچویں سال کے موقع پر ٹی آر ایس میناریٹی سیل ضلع رنگاریڈی کی جانب سے گیارہ روزہ پروگرام /29 نومبر سے /9 ڈسمبر تک رہے گا ۔ /29 نومبر کو میلاردیو پلی سے بائیک ریالی نکالی جائے گی جو شمس آباد میں اس کا اختتام ہوگا ۔ اسی دوران اولڈ ایج ہوم اور سرکاری دواخانہ شمس آباد میں مریضوں میں پھل تقسیم کئے جائیں گے ۔ /30 نومبر کو قطب اللہ پور میں ہیلتھ کیمپ منعقد کیا جائے گا ۔